۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ذاکر حسین سوشل ویلفیئر ٹرسٹ

حوزہ/موسم سخت ترین چل رہا ہے، سردی کی شدت بہت زیادہ ہے اور اس موسم میں سب سے زیادہ پریشان وہ لوگ ہیں جو مفلوک الحال ہیں، ان کی جانب توجہ کرنا اور اس موسم سے ان کو تحفظ فراہم کرنا انسانیت کا تقاضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شدید سردی کو دیکھتے ہوئے ذاکر حسین ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جالے بلاک حلقہ کے کمل پور وارڈ 15 میں درجنوں غریب اور بے سہارا لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر انجینئر آصف گوہر نے کہا کہ تنظیم کے قیام کو تقریبًا کئی سال کا عرصہ ہوگیا ہے اس دوران تنظیم نے خدمت خلق سے متعلق شاندار خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا، اس طرح کے پروگراموں سے سماج کو مضبوطی ملتی ہے اور بے سہارا لوگوں کی مدد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام صاحب استطاعت افراد کو کرتے رہنا چاہئے اس سے خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ اس تنظیم کی تشکیل کا مقصد غریب ا ور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا ہے ۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہماری تنظیم کے ذریعہ غریب اور بے سہارا افراد کو تعلیم ،صحت اور جو بھی سماج کو فائدہ پہنچانے والے کام ہوں گے اس کے لئے جدوجہد جاری رہے گی ۔ انسانیت کا تقاضہ ہے کہ ہم اس شدید سردی کے عالم میں ان لوگوں کا خیال کریں جو اس سردی سے بچائو کرنے میں قاصر ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ غربا میں زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کا جذبہ ہر انسان کے اندر پیدا کیا جائے۔

موسم سخت ترین چل رہا ہے، سردی کی شدت بہت زیادہ ہے اور اس موسم میں سب سے زیادہ پریشان وہ لوگ ہیں جو مفلوک الحال ہیں، ان کی جانب توجہ کرنا اور اس موسم سے ان کو تحفظ فراہم کرنا انسانیت کا تقاضہ ہے، اسی تقاضہ کے مدنظر ہماری تنظیم غربا میں کمبل تقسیم کر رہی ہے ۔ غربا کی مدد کرنا ایک بڑا کام ہے ، جو لوگ اس کام میں مصروف ہیں ان کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر مرزا جوہر امام بیگ ،ماسٹر رضوان اشرف، تسنیم عارف، افتخار عالم، سوردشن منڈل، سوشیل کمار وغیرہ موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .